ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے یوم دفاعی صنعت کی مناسبت سے بیان میں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی لحاظ سے ایسی پوزیشن پر پہنچ گيا ہےکہ وہ ہر صورتحال میں اپنا دفاع کرسکتا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے عالم میں دفاعی شعبہ میں خود کفیل بنا ہےکہ اس پر پابندیاں لاگو ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے دینی اور الہی اقدار اور انسانی کرامت و وقار کے احترام پر تاکید کرتےہوے دفاع کو اپنے آئين میں ملک کی آزادی، طاقت اور ڈیٹرینٹ کا لازمہ قراردیا ہے۔ اس ھدف کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ بتیس برسوں میں اپنے دفاعی شعبوں کو اسلامی انقلاب کے اقدارکے مطابق ترقی دلائي ہے جس کے نتیجے میں دفاعی صنعت نے جدید سائنس و ٹکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے ملک کو ترقی کی اعلی منازل پر پہنچایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعتوں نے ایسے عالم میں ترقی کی منزلیں طے کی ہیں کہ اس پر ہرطرف سے پابندیاں لگي ہوئي ہیں۔ یہ پابندیاں امریکہ اور ملت ایران کے دیگر دشمنوں نے لگارکھی ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں اور آلہ کاروں نے ایران کو سادہ ترین کل پرزے دینے سے بھی انکار کردیا۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں اور پٹھووں کی یہ مخاصمانہ کاروائياں ملت ایران کی ہمہ گیر کوششوں ، خود اعتمادی اور اپنی صلاحیتوں اور توانائيوں کو بڑھانے کا باعث بنی ہیں۔ ایران کی دفاعی صنعتوں میں بھی پابندیاں ہی دفاعی ضرورتوں کوپورا کرنے کا محرک اور سبب بنی ہیں۔
اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران جدید ترین دفاعی ٹکنالوجیز کا حامل ہے اور ماڈرن ترین راڈار اور سوپر پریسائس میزائل بنانے میں خود کفیل بن چکا ہے۔ اس طرح ایران کا شمار ان معدودے چند ملکوں میں ہوتاہے جن کے پاس یہ ٹکنالوجی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس مخصوص ایر ڈیفنس ٹکنالوجی بھی ہے جس میں بیلسٹک میزائيل، راڈار پر نہ آنےوالے اسٹیلتھ طیارے شامل ہیں۔ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران جیسا کہ متعدد فوجی مشقوں سے بھی ظاہر ہوچکا ہے عظیم ترین دفاعی توانائیوں کا حامل ہے جو جدید سائنس و ٹکنالوجی اور نئي نسل کے ساز وسامان پر مشتمل ہے۔ یاد رہے یہ ٹکنالوجی حاصل کرنے والے اور اس کے سہارے دفاعی ساز وسامان بنانےوالے ایرانی ماہرین ہیں جنہوں نے اپنی تونائیوں پر اعتماد کرتےہوئے ملک کو آگے بڑھایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس اصول پرتاکید کرتاہے کہ ایران کی دفاع طاقت ڈیٹرینٹ کے اصول پر استوار ہے اور ایران نے نہ کبھی جنگ شروع کی تھی اور نہ کرے گا لیکن اگر کسی نے اس کے خلاف اقدام کیا تو وہ ہر جارح کو نہایت شدید جواب دے گا۔............
/169